ضلع کیچ: مسلح افراد کی ناکہ بندی وچیکنگ، ایک شخص کوگاڑی سمیت تحویل میں لے لیا گیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ناصر آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے زبیدہ جلال شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے اسنیپ چیکنگ کی۔

مسلح افراد کی جانب سے ناکہ بندی اور اسنیپ چیکنگ کا دورانہ کافی مختصر رہا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے مختصر دورانیے میں روڈ بلاک کر کے ہر گزرنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ناکہ بندی کے دوران مسلح افراد نے واجداد ولد حسین نامی ایک مقامی شخص کو اس کی گاڑی سمیت حراست میں لیکر اپنے ساتھ لے گئے ۔

مزید کسی قسم کوئی کوئی جانکاری سامنے نہیں آسکی اور نہ ہی کسی تنظیم نے اس کی ذمہ داری قبول کرلی ہے جبکہ سرکاری سطح پر بھی اب تک اس حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔

Share This Article