بلوچستان کے علاقے کوئٹہ کے علاقے سریاب اور تھانہ بجلی روڈ کے علاقوں سے 2 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس کے مطابق بجلی روڈ پولیس کو ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
جبکہ تھانہ سریاب کے علاقے سریاب پھاٹک کے قریب سے ایک اور نامعلوم شخص کی لاش کی گئی ۔
لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد شناخت کے لئے مردہ خانے میں رکھ دیا گیا۔
مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔