پاکستانی فورسز ہاتھوں کوئٹہ سے نوجوان جبری لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا۔

نوجوان کی شناخت ارسلان شاہوانی ولد حاجی محمد یعقوب شاہوانی سکنہ کلی چوتو مستونگ کے نام سے ہوگئی ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان کو گذشتہ رات فورسز نے کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ سے جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

کہا جارہا ہے کہ نوجوان کوئٹہ میں بیکری فیکٹری میں کام کررہا تھا اور وہی پر رہائش پذیر تھا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article