بلوچستان میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگیوں میں تیزی کے ساتھ ہی دو دنوں میں ضلع خضدار اور کیچ میں مزید 4 نوجوانوں کی جبری گمشدگی رپورٹ ہوئی ہے ۔
خضدار سے اطلاعات ہیں کہ نال کے مین بازارسے گذشتہ روز 9 جنوری کو دن کے ساڑھے 12 بجے فورسز نے سلیم احمد ولد کریم جان اور زبیر احمد ولد اکبر نامی 2 نوجوانوں کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جو اب لاپتہ ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زبیر احمد ایک نرسنگ کا طالب علم ہیں جبکہ سلیم احمد ایک سرکاری ملازم نائب قاصد ہیں ۔
اسی طرح ضلع کیچ کے علاقے مند میں گذشتہ دنوں 8 جنوری کو عمر بلوچ ولد لیاقت گہرام اورسکنہ مند کوہ پشت اور عبداللہ بلوچ ولد اقبال بلوچ سکنہ مند گیاب کو گھروں سے چھاپہ مارکر حراست میں لے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا۔
دریں اثنا کردگاپ سے تعلق رکھنے والے ایک جبری لاپتہ نوجوان عدنان سرپرہ 7 ماہ بعد بازیاب ہوگئے ہیں۔
عدنان ولد عبد الغفار سرپرہ کو سات ماہ پہلے کوئٹہ سے جبری لاپتہ کیا گیا تھا آج ان کے خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ وہ سات ماہ بعد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔