بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں کچرے کے ڈھیر میں دھماکے سے بچہ شدید زخمی ہوگیا۔
واقعہ جوسک کے علاقے میں پیش آیاجہاں ایک کچروں کے ڈھیر میں دھماکہ ہوا جس میں عادل ولد قادر سکنہ مچھلی مارکیٹ تربت نامی ایک بچہ شدید زخمی ہو گیا۔
زخمی بچے کو فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کیا گیا ۔
ڈاکٹروں کے مطا بق دھماکے سے بچے کی ایک ٹانگ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
تاہم دھماکے کی نوعیت تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔