ضلع کیچ: تمپ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل تمپ کے علاقے نظر آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت سلام ولد شاہجہان سکنہ تمپ کے نام سے ہوگئی کو گولی لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق دو موٹر سائیکل پر سوار 4 مسلح افراد نے شاہ جہان کو مسجد سے نکلتے ہوئے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

لاش کو ضروری کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مقتول کا تعلق حکومتی حمایت یافتہ مسلح گروپ سے تھا۔

Share This Article