بدامنی اور اغوا برائے تاوان کیخلاف تربت میں مکمل شٹر ڈاؤن

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ سمیت مرکزی شہر تربت میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور اغوا برائے تاوان کے واقعات کے خلاف آل پارٹیز کیچ کی کال پر بدھ کے روز مکمل شٹرڈائون ہڑتال کی گئی۔

ہڑتال کے باعث شہر بھر میں معمولاتِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گئ۔

ہڑتال کے دوران دکانیں، بازار، کاروباری مراکز، بینک اور پٹرول پمپ مکمل طور پر بند رہے جب کہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر رہی۔

یاد رہے کہ ایک روزگذشتہ روزآل پارٹیز نے بد امنی اور اغوا برائے تاوان کے خلاف ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی تھی جس میں  مقررین نے کہا کہ عوام شدید عدم تحفظ کا شکار ہے۔ روزگار کے ذرائع اور کاروبار متاثر ہو چکے ہیں اب عوام کو جینے کے بنیادی حق سے بھی محروم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ کاروباری طبقے کو تحفظ فراہم کیا جائے اور اغوا برائے تاوان کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے۔

Share This Article