چار سال سے تنخواہوں کی بندش: لیویز کے بزرگ ملازمین کی کوئٹہ میں بھوک ہڑتال

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں پاکستان کے وفاقی لیویز فورس سے تعلق رکھنے والے بزرگ ملازمین کا شدید سردی میں علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ جاری ہے۔

کوئٹہ پریس کلب کے باہر لگائے گئے اس کیمپ میں شریک افراد کا تعلق بلوچستان کے مختلف اضلاع سے ہے۔

کیمپ میں موجود لعل محمد مری نے کے مطابق وہ تین سے چار دہائیوں تک وفاقی لیویز فورس میں خدمات انجام دیتے رہے، لیکن گذشتہ چار برس سے ان کی تنخواہیں بند ہیں۔

ان کے مطابق وفاقی لیویز کے جن ملازمین کی تنخواہیں بند ہیں، ان کی تعداد 1500 سے زائد ہے اور یہ ملازمین بلوچستان کے 18 اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں۔

لعل محمد مری نے بتایا کہ تنخواہوں کی بندش کے خلاف انھوں نے 2024 میں بھی کوئٹہ میں احتجاجی کیمپ قائم کیا تھا، تاہم 27 فروری 2024 کو وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا گیا، لیکن مسئلہ حل نہ ہو سکا۔

انھوں نے کہا کہ وہ ایک مرتبہ پھر شدید سردی میں احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں تاکہ ان کی آواز سنی جائے۔

ان کا مطالبہ ہے کہ بند تنخواہیں ادا کرنے کے ساتھ ساتھ انھیں پینشن یا گولڈن ہینڈ شیک دیا جائے۔

Share This Article