بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار 2 نوجوان بازیاب ہوگئے۔
بازیاب ہونے والے نوجوانوں کی شناخت ماجد ولد مولا بخش ساکن آسکانی بازا تربت اور نور احمد ولد علی جان ساکن سری کہن تربت کے ناموں سے ہوگئی ہے۔
ماجد ولد مولا بخش گذشتہ 5 مہینے 15 دن جبکہ نور احمد ولد علی جان ایک مہینے 10 دن سے جبری لاپتہ تھے۔
اہلخانہ کے مطابق دونوں نوجوانوں کی بازیابی ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی کوششوں کی نتیجے کا ثمر ہے۔
یاد رہے کہ مقامی میڈیا کے رپورٹوں کے مطابق ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی کوششوں سے متعدد جبری لاپتہ افراد بازیاب ہوئے ہیں ۔جس سے اس بات کی تصدیق ہوجاتی ہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں میں براہ راست پاکستانی فوج اور اس کے انٹیلی جنس ادارے ملوث ہیں۔