ہرنائی سے برآمد 4 نعشوں میں  3 کی شناخت ہوگئی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے ہرنائی سے گذشتہ روزبرآمد ہونے والی 4 افراد کی لاشوں میں  3 کی شناخت ہوگئی ہے ۔

یہ لاشیں ہرنائی سے 22 کلومیٹر دور زندہ پیر کے قریب برآمد ہوئی تھیں۔

مقتولین کے جسموں پر گولیوں کے نشانات پائے گئے ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ ان چار لاشوں میں سے 3 کی شناخت ہوگئی ہے جس میں ایک کا نام جمعہ خان چھلگری مری والد کیچو خان چھلگری مری کوریاک سپن تنگی ضلع ہرنائی ہے جس کو ایک سال پہلے ہرنائی بازار سے پاکستانی فورسز نے گرفتار کر کے جبری لاپتہ کردیا تھا۔

دیگر دو کی شناخت نور محمد سکنہ بابر کچ کوٹ منڈئی، ضلع سبی اور محمد رسول کے نام سے ہوئی جب کہ ایک کی شناخت نہ ہوسکی۔

نور محمد اور محمد رسول کے بارے میں اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ پہلے سے جبری لاپتہ تھے یا نہیں لیکن خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ تمام چاروں افراد پہلے سے جبری لاپتہ تھے جنہیں دوران حراست قتل کرکے انہیں لاشیں پھینکی گئی ہیں جو ماضی میں فورسز عموماً کرتی رہی ہے۔

Share This Article