بلوچستان کے ضلع ہرنائی سے 4 لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کی شناخت نہیں ہوسکی۔
مذکورہ لاشیں زندہ پیر کے علاقے سے تقریباً 22 میل کے فاصلے برآمد ہوئی ہیں۔
لیویز ذرائع کے مطابق مقامی افراد نے لاشیں دیکھنے کے بعد انتظامیہ کو اطلاع دی، جس پر لیویز فورس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔
لیویز کے مطابق لاشیں ایک ویران مقام سے برآمد کی گئیں، جنہیں مزید کارروائی کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
اب تک موت کے اسباب بھی معلوم نہیں ہوسکے۔