بلوچ خواتین کی جبری گمشدگیاں: بی این ایم 4 جنوری کولندن میں احتجاجی مظاہرہ کرے گی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں بلوچ خواتین کی جبری گمشدگیوں کے خلاف بلوچ نیشنل موومنٹ( بی این ایم) نے 4 جنوری کولندن میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔

بی این ایم کی مرکزی نشرو اشاعت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مذکورہ احتجاجی مظاہرہ 4 جنوری بروز اتواربوقت دن کے تین بجے 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ، لندن میں ہوگا۔

اعلامیہ میں بلوچستان میں فوری طور پر بین الاقوامی مداخلت اور ریاستی زیر قیادت دہشت گردی کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

اعلامیہ میں بلوچ خواتین کے منظم اغوا کی بندش کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ بلوچ خواتین کی جبری گمشدگیاں پاکستان کی جانب سے انسانی وقار پر حملہ ہے جو اس کی ایک نئی اخلاقی پستی ہے ۔

بیان میں بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) نے عالمی برادری، انسانی حقوق کے محافظوں اور برطانوی عوام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ مقبوضہ بلوچستان میں بڑھتے ہوئے بحران کے خلاف یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ خواتین اور بچوں کا منظم اغوا اور جبری گمشدگی بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے اور ایک پرامن قوم کے خلاف اجتماعی سزا ہے۔

بی این ایم نے اپنے اعلامیہ میں کہا کہ ہم برطانوی جمہوریت کے مرکز میں جمع ہو کر مطالبہ کرتے ہیں کہ برطانیہ کی حکومت اور بین الاقوامی ادارے پاکستان کو انسانیت کے خلاف ان جرائم کے لیے جوابدہ ٹھہرائیں۔

Share This Article