آواران : پاکستانی فوج کی جارحیت دوران متعدد افراد جبری لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع آواران سے اطلاعات ہیں کہ جھاؤ کے علاقے میں پاکستانی فوج نے دوران جارحیت مختلف مقامات سے متعدد افراد کو حراست میں لے کر جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے گئے افراد کو فوجی کیمپ میں منتقل کرتے دیکھاگیا ہے لیکن اب ان کے حوالے سے کوئی خبر نہیں ہے۔

جبری گمشدگی کا نشانہ بنائے گئے افراد میں 9 کی شناخت ہوگئی ہے جن میں عبدالستار ولد محمد، حلیل احمد ولد جام خان، الٰہی بخش ولد والی، اکبر اسلم، جمال اسلم، ہدا بخش ولد اسلم، اسلم ولد بوہیر، محمد بخدال، محمد عالم شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جبری لاپتہ ہونے والوں کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے، تاہم ان کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوجی جارحیت اب بھی جاری ہے اور علاقے کے لوگ خوف ، عدم تحفظ اور غیریقینی صورتحال کا شاکار ہیں۔

Share This Article