سوراب میں ناکہ بندی، سیندک پروجیکٹ کے گاڑیوں اور فورسزپر حملوں میں5 اہلکار ہلاک ہوئے، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ ( بی ایل ایف ) کے ترجما ن میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں سوراب میں مرکزی سڑک پر ناکہ بندی، سیندک منصوبے سے منسلک گاڑیوں اور سیکیورٹی پر مامور فوج پر حملوں میں 5 اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے 27 دسمبر کے دن گیارہ بجے سوراب کے علاقہ بتگو کراس کے مقام پر آر سی ڈی شاہراہ پر ناکہ بندی اور اسنیپ چیکنگ کی۔ اس دوران سیندک استحصالی منصوبہ سے لوٹے گئے خام مال لے جانے والی گاڑیوں اور ان کی سیکیورٹی پر مامور فورسز کی چار گاڑیاں وہاں آئے جن کو سرمچاروں نے بیک وقت نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں فورسز کی ایک گاڑی بری طرح حملے کی زد میں آ گئی اور اس میں سوار پانچ اہلکار ہلاک اور متعدد اہلکار زخمی ہوئے جبکہ کانوائے میں شامل سکیورٹی فورسز اور استحصالی منصوبے سے منسلک باقی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ سوراب میں ناکہ بندی، پاکستانی فوج پر حملے میں پانچ اہلکاروں کی ہلاکت اور استحصالی سیندک منصوبے کی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچانے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

Share This Article