جعفر ایکسپریس کی حفاظت کیلئے خصوصی سکیورٹی بوگی کوئٹہ پہنچ گئی، ریلوے حکام

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں بلوچ آزادی پسند عسکریت پسندوں کے پاکستانی سیکورٹی فورسز پر مسلسل حملوں کے پیش نظر جعفر ایکسپریس کے لئے ایک خصوصی سیکورٹی بوگی تیار کی گئی ہے جو سیکورٹی فورسز اہلکاروں کو باحفاظت بلوچستان سے پاکستان لے جانے کیلئے مختص ہے جس میں خصوصی سیکورٹی آلات بھی نصب کی گئی ہیں ۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کی حفاظت کے لیے خصوصی سکیورٹی بوگی کوئٹہ پہنچ گئی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق یہ بوگی جدید سکیورٹی آلات سے لیس ہے اور حفاظت والی فورسز کے لیے تیار کی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ سکیورٹی بوگی ٹرین کی حفاظت کے لیے مخصوص کی گئی ہے اور اس کا کوئٹہ میں دو ہفتے کا ٹرائل ہوگا تاکہ ٹرین سفر کو مزید محفوظ بنایا جا سکے۔

یاد رہے کہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ہر ہفتے بلوچستان اور پاکستان کے درمیان ٹرین سروس معطل کردی جاتی ہے۔ رواں سال مارچ میں بی ایل اے نے بولان کے علاقے مشکاف میں جعفر ایکسپریس پر حملہ کرکے 214 سیکورٹی اہلکاروں کو ہلاک کیا تھا اور مسافروں کی باحفاظت رہا کیا تھا۔

Share This Article