ڈھاڈر میں سرکاری دفتر پر دستی بم حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے ڈھاڈر میں سرکاری دفتر پر دستی بم حملہ ہواجس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق جمعہ کو ڈھاڈر میں محکمہ ایریگیشن آفس کے اندر نامعلوم افراد ہینڈ گرنیڈ پھینک کر فرار ہوگئے جو دفتر کے احاطے میں زوردار دھماکے سے پھٹ گیا ۔

پولیس کے مطابق واقعہ میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ۔

Share This Article