بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں ایک دھماکے میں 2 نوجوانوں کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔
دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت فرمان ولد قیصر بگٹی اور شاہ بخش ولد ارسلہ بگٹی کے نام سے ہوئی ہے۔
دھماکے کی نوعیت کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکے البتہ علاقائی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ دھماکے میں ریاستی حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈ ملوث ہے ۔
دھماکے کے حوالے سے مزید تفصیلات آنے پر خبر میں شامل کئے جائیں گے۔