پسنی کے ساحل پر ایک اور سبز کچھوا مردہ حالت میں پایا گیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع گوادر کے ساحلی شہر پسنی میں ایک اور سبز کچھوا مردہ حالت میں پایا گیا ہے، جس کے بعد ساحلوں پر مردہ سبز کچھوؤں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔

مقامی افراد نے مردہ کچھوے کی اطلاع متعلقہ حکام کو دی، جس پر محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

محکمہ وائلڈ لائف کے حکام کے مطابق پسنی کے ساحلوں پر تیسرا سبز کچھوا مردہ پایا گیا ہے، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر کچھوؤں کی ہلاکت کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا، تاہم نمونے حاصل کرکے رپورٹ مرتب کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ سبز کچھوے کی نسل نایاب ہے جو سمندری آلودگی کے باعث ان کی نسل کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

Share This Article