خضدار: شہریوں پر ایف سی اہلکاروں کی تشدد کے خلاف آر سی ڈی شاہراہ احتجاجاً بلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خضدار میں گذشتہ شب پاکستانی فورسزایف سی اہلکاروں کی بدسلوکی اور تشدد کے واقعے کے خلاف شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مین آر سی ڈی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایف سی اہلکاروں نے ایک زمباد گاڑی کو مین آر سی ڈی روڈ پر روک کر اس میں سوار ڈرائیور پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور شدید زخمی ہو کر بے ہوش ہو گیا۔

واقعے کے بعد علاقہ مکینوں اور فورسز کے رویے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کر دی، جس کے باعث قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور ٹریفک معطل ہو کر رہ گئی۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی اور متاثرہ ڈرائیور کو انصاف کی یقین دہانی نہیں کرائی جاتی، احتجاج جاری رہے گا۔

Share This Article