حب سے شفیق زہری اور تربت سے 3 جبری لاپتہ نوجوان بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رکن ماہ زیب بلوچ کے والد شفیق زہری جنھیں کچھ روز قبل حب چوکی سے ان کے دفتر سے پاکستانی فورسز نے گرفتار کر کے جبری لاپتہ کردیا تھا بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے ہیں۔

خاندانی ذرائع نے ان کی بازیابی کی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے گوگدان سے فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ 3 نوجوان بازیاب ہوگئے۔

گوگدان سے دو مہینہ قبل جبری لاپتہ کیے گئے شیرجان، یحییٰ ولد وحید احمد جب کہ ایک مہینہ پہلے غائب کیے گئے عدن ولد امیر ساکن گورکانی سیچی (ان کی حالیہ رہائش گوگدان میں ہے) گذشتہ شام بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔

Share This Article