آواران کے علاقے پیراندر زرانکولی میں پاکستانی فوج کے چوکی کو راکٹ گولوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
آمدہ اطلاعات کے مطا بق، نامعلوم حملہ آوروں نے چوکی کو راکٹ لانچر،ودیگر چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا،ذرائع کے مطابق دو گولے چوکی کے اندر گرکر زور دار دھماکے سے پھٹ گئے جس سے چوکی کو شدید نقصان پہنچا۔
بتایا جاتا ہے کہ اس حملے میں فوج کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
آواران ہی سے اطلاعات ہیں کہ پیراندر کے علاقے میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے۔یہ دھماکہ پیراندر گزی میں ہوا ہے، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ہے، دھماکے کا ہدف کیا تھا تاحال معلوم نہ ہوسکا اور نہ ہی مقامی انتظامیہ نے اس بارے میں کوئی تفصیل جاری کی ہے۔
آواران میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم اکثر فوجی قافلوں، چیک پوسٹوں اور فوج کے حمایت یافتہ گروہوں پر حملوں کی ذمہ داریاں قبول کرتے آئے ہیں۔