مستونگ میں مسلح افراد کی ناکہ بندی ،آواران میں جھڑپیں

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں مسلح افراد کی ناکہ بندی اور آواران میں جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔

مستونگ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں مرکزی کوئٹہ سبی شاہراہ کے ساتھ ایک چوکی قائم کر رکھی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مسلح افراد گاڑیوں کو روک کر تلاشی لے ہیں۔

دوسری جانب ضلع آواران کی تحصیل مشکے کے علاقے پروار چُرچری کے مقام پر پاکستانی فوج اور مسلح افراد کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق آج صبح تقریباً 9 بجے علاقے میں زور دار دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنائی دی، تاہم واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

Share This Article