بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک جبکہ اس کا بھائی زخمی ہوگیا۔
واقعہ کے اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق سبزل روڈ پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص حفیظ اللہ کو قتل اور اس کے بھائی احسان اللہ کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے۔
پولیس نے لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کرکے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔
قتل کی وجہ دیرینہ رنجش بتائی جارہی ہے۔
علاوہ ازیں مچھ کے علاقے میں ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
سبی اجتماع میں شرکت کیلئے جانے والا موٹرسائیکل سوار مچھ کے علاقے میں ٹرالر کی ٹکر سے ہلاک ہوگیا جس کی شناخت عبدالسلام سکنہ مستونگ کے نام سے کی گئی۔
لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی مزید کارروائی مچھ انتظامیہ کر رہی ہے۔