بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں پاکستانی فورسز پر آئی ای ڈی دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے آج صبح کوئٹہ کے علاقے ڈیگاری میں پیدل گشت کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ریلوے ٹریک کی کلئرینس میں مصروف تھیں۔
دھماکے کے نتیجے میں 5 اہلکاروں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
حملے کے بعد فوری طور پر ہنگامی حالت نافذکر کے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون سے فضائی سرچ آپریشن شروع کردی گئی ہے جبکہ ہیلی کاپٹر اور بکتر بند گاڑیاں بھی بھی جاہے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں۔
خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ حملے میں فورسز کو بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہوگا۔