بلوچستان کے ضلع کیچ سے مسلح افراد کے ہاتھوں نوجوان کی جبری گمشدگی کے خلاف اہلخانہ اور علاقوہ مکینوں نے احتجاجاًسی پیک شاہراہ کو بالگتر کے مقام پر بلاک کر دیا ہے جس کے باعث ٹریفک معطل ہو گئی اور مختلف علاقوں کا زمینی رابطہ متاثر ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ شام کیلکور روڈ سے عبدین ولد اسلام ساکن بالگتر سید آباد نامی پچیس سالہ نوجوان کو مسلح افراد نے کیلکور روڈ پر حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ عبدین پیشے کے لحاظ سے ایک کسان ہیں اور اپنے کھیتوں میں کام کرتے تھے۔
اہل خانہ اور مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک نوجوان کی بازیابی یقینی نہیں بنائی جاتی احتجاج اور شاہراہ کی بندش جاری رہے گی۔
سی پیک شاہراہ کی بندش کے باعث تربت کا پنجگور، خضدار اور کوئٹہ سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مسلح افراد کا تعلق ریاستی حمایت یافتہ ملیشیا ڈیتھ اسکواڈ سے ہوگا۔
حالیہ دنوں میں ضلع کیچ اور ضلع پنجگور میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں جبری گمشدگیوں کے متعددکیسز سامنے آئے بعد ازاں ان کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔