پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا محمد خیل میں پاکستانی فوجی کیمپ پرخودکش دھماکے کی اطلاعات ہیں ۔
علاقائی ذرائع کے دعوے کے مطابق بویا محمد خیل میں صبح سویرے ایک فوجی کیمپ کے قریب دھماکہ ہواہے۔
ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کیمپ کے قلعہ بند حصے میں ٹکرا دی جس کے بعد 5 مسلح حملہ آوروں نے کمپاؤنڈ میں گھسنے کی کوشش کی۔
فورسز پر مسلح افراد کے حملے میں اب تک نقصانات کی تفصیلات سامنے نہیں آئے اور نہ ہی حکام کا موقف سامنے آیا ہے ۔ جبکہ دوسری جانب حملے کی ذمہ داری آئی ایم پی کے ذیلی دھڑے اسود الحرب استشہدی کنڈک نے قبول کی ہے۔