اورماڑہ : بحرہ بلوچ میں  ٹرالر ز مافیا کا فشریز کی گشتی ٹیم پر حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر اورماڑہ کے حدود میں بحرہ بلوچ میں فشریز کی گشتی ٹیم پر غیر قانونی فشنگ ٹرالر ز مافیا کے حملے کی اطلاعات ہیں ۔

آمدہ اطلاعات کے اورماڑہ کے سمندری حدود میں ٹرالر زمافیا نے فشریز کی ٹیم پر اس وقت حملہ کیا جب وہ گشت پر تھے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرالرز مافیا کی جانب سے فشریز کی گشتی ٹیم پر فائرنگ سے 3 افراد کی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

اب تک اس واقعہ کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

واضح رہے کہ بحرہ بلوچ میں حکومتی سر پرستی میں غیر قانونی فشنگ اور سمندری حیات کی بے دریغ نسل کشی گذشتہ 3 دہائیوں سے زائد جاری ہے جس کی تدارک کے لئے ماہیگیروں اور سیاسی تنظیموں نے متحریکیں بھی چلائیں لیکن بھتہ خوری اور حکومتی آشیرواد سے یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے جس سے مقامی ماہیگیروں کوبیروزگاری اوردووقت کی روٹی کی حصول میں دشواری کا سامنا ہے۔

Share This Article