پنجگور : مغوی سی ٹی ڈی اہلکار کی لاش برآمد، لواحقین کا مرکزی شاہراہ پر دھرنا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے چکول سے کائونٹر ٹیرزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مغوی اہلکار کی لاش برآمد ہونے کے بعد لواحقین نے احتجاجاً لاش کے ہمراہ ڈی پی او آفس کے سامنے مین روڈ پر دھرنادیدیا۔

لواحقین کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز سی ٹی ڈی اہلکار خلیل احمد ولد احمد کو نامعلوم افراد نے تسپ کے علاقے سے اغواءکرلیا تھا ،آج مغوی کی لاش چکول کے علاقے سے برآمد ہوئی ہے۔

لواحقین نے لاش کے ہمراہ ڈی پی او آفس کے سامنے مین روڈ پر احتجاجی دھرنا دیا۔ بعد ازاں پولیس افسران اور انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

اس سلسلے میں پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

Share This Article