بلوچستان کے مر کزی شہر کوئٹہ سےپاکستانی فورسز نے ایک ڈاکٹر کو کو حراست میں لینے کے بعد جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا ہے۔
جبری لاپتہ کئے گئے ڈاکٹر کی شناخت راشد ولد برلت علی کے نام سے ہوگئی ہے ۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ راشد برکت ایک یورولوجسٹ سرجن ہیں ۔جنہیں 9 دسمبر کو سی ٹی ڈی اور ایم آئی نے کوئٹہ سے جبری گمشدگی کانشانہ بنایا جس کے بعد وہ لاپتہ ہیں۔
دوسری جانب ڈاکٹر راشد برکت کے بھائی کہنا ہے، کہ ڈاکٹر راشد علی کو 9 دسمبر رات 11:00 بجے بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں، ریاستی اداروں کی جانب سے فون کر کے بلایا گیا۔ جب وہ وہاں گئے تو ان کو لاپتہ کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ آج چار دن گزر چکے ہیں، مگر اب تک انہیں ان کے بھائی کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی کہ وہ کہاں ہیں اور کس حال میں ہیں۔