ضلع کیچ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک اور نوجوان ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں قتل کا ایک اور واقعہ پیش آیا۔

واقعہ خیر آباد میں پیش آیا جہاں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق خیرآباد کے علاقے میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے محمد نعیم ولد محمد یعقوب سکنہ خیرآباد کو قتل کردیا۔

فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز تربت میں فائرنگ سے قتل کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

اس سے قبل آبسر ریسرچ فارم کے علاقے میں رحمدل نامی شخص بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوچکا ہے۔

Share This Article