بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی ایک گاڑی کو خطرناک حادثہ پیش آیا، جہاں ٹوڈی اور فیلڈر گاڑی آپس میں ٹکرا گئیں۔
حادثے کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ خواتین اور بچے زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ہلاک افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ہلاک اور زخمی افراد کا تعلق ہزارہ برادری سے بتایا جا رہا ہے۔
حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔