تربت: آبسر میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستا ن کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے آبسر کے ریسرچ فارم میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

مقتول کی شناخت رحمدل ولد فضل سکنہ ڈاکی بازار آبسر کے نام سے ہوئی ہے جو اپنے دوستوں کے ساتھ پکنک پر موجود تھا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد حملہ آور موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Share This Article