آواران : پاکستانی فورسز کاآبادی پر مارٹرگولے سے حملہ، خواتین وبچوں سمیت 7 افراد زخمی،چند کی حالت تشویشناک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع آواران شہر پر آج پاکستانی فورسز کی جانب سے فائر کیے گئے مارٹر گولے گھروں پر گرنے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق فورسز نے متعدد مارٹر گولے فائر کیے جو مختلف گھروں پر آگرے۔

زخمیوں کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال منتقل کیا، جبکہ چند زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی آواران، خضدار اور کیچ کے مختلف علاقوں میں مقامی آبادی پاکستانی فورسز کی جانب سے فائر کیے گئے مارٹر گولوں کی زد میں آتی رہی ہے۔

Share This Article