ضلع گوادر: جیونی سے پاکستانی فورسز ہاتھوں متعدد افراد کی جبری لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع گوادر کے ساحلی شہر جیونی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں متعدد افرادکی جبری گمشدگی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں ۔

کہا جارہا ہے کہ یہ جبری گمشدگیاں فورسز نے ایک فوجی جارحیت کے دوران کی ہیں۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز متعدد افراد کو حراست میں لینے کے بعد اپنے ہمراہ لے گئے جن کے حوالے سے اب کوئی اطلاعات نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز نے مذکورہ افراد کو جیونی کے علاقوں صادق بازار، کلدان، گپت اور گردنواح میں دوران لشکر کشی گھروں پر چھاپوں کے دوران حراست میں لینے کے بعدنامعلوم مقام پر منتقل کیا تھا۔

جبری لاپتہ کئے گئے افراد میں 3 کی شناخت طفیل، جمشید، زوہیب، کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ اس دوران کنٹانی سے دو مزدوروں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

Share This Article