کوئٹہ حملے میں پاکستانی فوج کے چار اہلکار ہلاک کئے، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی ( بی ایل اے)کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیزمیں کوئٹہ حملے میں پاکستانی فوج کے 4 اہلکار ہلاک کئے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے کوئٹہ میں قابض پاکستانی فوج کو ایک حملے میں نشانہ بناکر شدید نقصانات سے دوچار کیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے کوئٹہ علاقے ڈغاری کراس پر قابض پاکستانی فوج کی گاڑیوں کو اس وقت گھات لگاکر حملے میں نشانہ بنایا جب وہ اپنے پوسٹ کی جانب جارہے تھے۔

ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں نے قابض فوج پر راکٹوں اور دیگر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے کی زد میں قابض فوج کی دو گاڑیاں آئیں جن میں سے ایک گاڑی راکٹ لگنے سے شدید متاثر ہوئی، حملے میں قابض فوج کے 4 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article