کوئٹہ میں دفعہ 144 کا نفاذ، وی بی ایم پی کا 10 دسمبر کا احتجاجی مظاہرہ موخر

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں دفعہ 144 کے نفاذ اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے احتجاج کی اجازت نہ ملنے کے باعث وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے انسانی حقوق کے عالمی دن، 10 دسمبر کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ہونے والا احتجاجی مظاہرہ موخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انتظامی پابندیوں کے باعث احتجاج ممکن نہیں، اس لیے اس پروگرام کو مؤخر کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ بلوچستان بھر 144 نافذ ہے ۔آئے روز سیکورٹی خدشات کے تحت بلوچستان سے پاکستان کے دیگر صوبوں کی ٹرین سروسز بھی معطل ہوتی رہتی ہے جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے ۔

گذشتہ روز حکومت بلوچستان نے کوئٹہ میں بلدیاتی الیکشن کوموخر کرنے کے لئے سیکورٹی خدشات دعویٰ کیا تھا۔

Share This Article