بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے ناگ میں گزشتہ رات مسلح افراد کی بڑی تعداد نے پولیس تھانے پر حملہ کرکے عمارت پر مکمل قبضہ کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے تھانے میں موجود بھاری مقدار میں اسلحہ، گولیاں اور سرکاری سامان اپنے قبضے میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد مسلح افراد نے ایس ایچ او کی رہائش گاہ پر بھی چھاپے مارے۔ تاہم تاحال کسی جانی نقصان یا گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔