دالبندین: فورسزہاتھوں بہن بھائی کی جبری گمشدگی کیخلاف قومی شاہراہ پر دھرنا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع چاغی کے صدر مقام دالبندین میں گذشتہ روزپاکستانی فورسز کے ہاتھوں مزید ایک بلوچ خاتون اور اس کے بھائی کی جبری گمشدگی کے خلاف لواحقین نے احتجاجاًقومی شاہراہ پر دھرنا دیکر بلاک کردیا۔

قومی شاہراہ پر دھرنے کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ دونوں افراد کو فوری طور پر بازیاب کر کے اہلخانہ کے حوالے کیا جائے۔

یاد رہے کہ زبیر ولد محمد رحیم اور رحیمہ بنت محمد رحیم کودالبندین کے علاقے ظہور کالونی میں فورسز نے گھروں پر چھاپہ مارکر گرفتار کرکے گمشدگی کا نشانہ بنایاتھا۔

Share This Article