پنجاب میں سی سی ڈی کےمبینہ کارروائی میں بلوچستان کے 3 نوجوان قتل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کےمبینہ کارروائی میں بلوچستان کے 3 نوجوانوں کو قتل کردیا گیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں کا تعلق ڈیرہ بگٹی سے ہے اور وہ وڈیرہ خان محمد کلپر بگٹی کےبیٹے ہیں جنہیں رحیم یار خان میں قتل کردیا گیا ہے۔

تینوں نوجوانوں کی شناخت شوکت کلپربگٹی ، ، مزار کلپربگٹی اور مشتاق کلپربگٹی کے ناموں سے ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مرحوم وڈیرہ خان محمد کلپر بگٹی کے تین بیٹوں کوپنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں سی سی ڈی نے ایک کارروائی میں مبینہ مقابلے میں قتل کر دیاہے۔

قتل کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں ۔

خبر کی مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔

Share This Article