کوئٹہ میں وی بی ایم پی کا احتجاج 6152ویں روز جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کے زیرِ اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم احتجاجی کیمپ تنظیم کے چیئرمین نصراللہ بلوچ کی قیادت میں 6152ویں روز بھی تسلسل کے ساتھ جاری ۔

اس دوران بی ایس او کے رہنما جیئند بلوچ سمیت مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا، لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی، اور جبری گمشدگیوں کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

وی بی ایم پی کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اس سنگین انسانی مسئلے کے فوری خاتمے اور تمام لاپتہ افراد کی جلد بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک لاپتہ افراد کو بازیاب نہیں کرایا جاتا، ان کی پرامن جدوجہد جاری رہے گی۔

Share This Article