قلات : مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، کوئٹہ کراچی شاہراہ احتجاجاً بند

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے قلات میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ، حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔

واقعہ کے بعد لواحقین نے مقتول کی لاش کوئٹہ کراچی شاہراہ پر رکھ کر شدید احتجاج کیا جس میںلو خواتین بچے شامل تھے ۔

احتجاجی مظاہرین نے ملوث ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

احتجاج کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

پولیسذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں خیل کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ستار عزیز ولد بابو عبد العزیز نیچاری سکنہ خیل ہلاک ہوگئے ۔وہ اقبال عزیز اور طارق عزیز نیچاری کے بھائی تھے۔

حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

اطلاع ملتے ہی نعش ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ لواحقین نے نعش کو ضروری کارروائی کے بعد N25 کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر رکھ کر احتجاج بلاک کردیا جس کے باعث سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔

لواحقین کا مطالبہ ہے کہ جب تک واقع میں ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاتا احتجاج جاری رہے گا۔

Share This Article