تربت میں تعمیراتی کمپنی پر حملہ ،مشینریز نذرِ آتش،وڈھ میں دکان پر دستی بم حملہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے قریب جوسک میں تعمیراتی کمپنی پر مسلح افرادنے حملہ کرکے مشینریز اور ایک کار کو نذرِ آتش کردیا جبکہ وڈھ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک دکان پر دستی بم سے حملہ کیاجس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تربت سے اطلاعات ہیں کہ شہر کے نواحی علاقے جوسک میں نامعلوم افراد کی جانب سے ایک تعمیراتی کمپنی پر حملہ کیا گیا جس میں مشینریز پر سمیت ٹھیکیدار کیذاتی کار گاڑی کو بھی نذرِ آتش کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ مقام سے شاہراہ ایم-8 تک سڑک کی تعمیر جاری تھی، جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔

واقعے کی مزید تفصیلات اور نقصانات کے بارے میں تاحال سرکاری سطح پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

دوسری جانب خضدار کی تحصیل وڈھ میں ایک دکان پر دستی بم حملہ ہوا ہے جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے وڈھ میں ضمیر شاہیزئی کی دکان پر دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میںدکان کو جزوی نقصان پہنچا تاہم واقعہ میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واقعہ کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرلیے اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ۔مزید کاروائی جاری ہے ۔

Share This Article