ماہنامہ اسپر کا مئی 2026 شمارہ جاری، اداریہ میں بلوچستان کی ناکہ بندیوں پر بحث

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ ( بی ایل ایف)کے زیرِ اہتمام آشوب پبلیکیشنز کی جانب سے ماہنامہ” اسپر” میگزین کا بیسواں شمارہ (مئی 2026) جاری کر دیا گیا ہے۔

ادارے کے مطابق یہ شمارہ حسبِ روایت اداریے سے آغاز کرتا ہے، جو اس بار بلوچستان میں مرکزی شاہراہوں پر بڑھتی ہوئی ناکہ بندیوں اور اس کے سماجی و سیاسی اثرات کے تناظر میں تحریر کیا گیا ہے۔

میگزین کے تازہ شمارے میں بلوچستان لبریشن فرنٹ کے مرکزی رہنما ایڈوکیٹ رحیم بلوچ کا تفصیلی انٹرویو بھی شامل ہے، جس میں ان کے طویل سیاسی، تنظیمی اور جنگی سفر کے مختلف پہلوؤں کے ساتھ ساتھ ملکی و عالمی حالات پر ان کے خیالات پیش کیے گئے ہیں۔ ادارے کے مطابق یہ انٹرویو شمارے کا اہم حصہ ہے۔

اسپر میگزین کے اس شمارے میں بلوچ، بلوچستان اور قومی تحریک کے پس منظر میں مختلف لکھاریوں کی تحریریں بھی شامل کی گئی ہیں، جو بلوچی، براہوئی اور اردو زبانوں میں شائع کی گئی ہیں۔

ادارتی پالیسی کے مطابق شمارے کے آخر میں بلوچستان لبریشن فرنٹ کی ماہانہ سرگرمیوں کی رپورٹ اور تنظیم کے مطابق شہید قرار دیے گئے سرمچاروں کی تصاویر بھی شامل کی گئی ہیں۔

Share This Article