بلوچستان کے ضلع نوشکی میں فورسز کی جانب سے آپریشن کاسلسلہ جاری ہے جس میں فورسز کی بڑی تعداد حصہ لے رہی ہے۔
نوشکی سے آمدہ اطلاعات کے مطابق نوشکی کے پہاڑی علاقوں منجرو، ریکو، دو سہہ، پاچنان سمیت دیگر علاقوں میں آج فورسز کی جانب سے آپریشن شروع کی گئی ہے جس میں زمینی فوج بڑی تعداد میں حصہ رہے رہی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق فورسز کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر مشتمل قافلوں کو مذکورہ علاقوں کی جانب جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے جبکہ مذکورہ علاقوں کو جانے والے راستوں پر ناکہ بندی کرکے آمد رفت کیلئے بند کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز خاران کے علاقے لجّے اور بنڈالوں میں فورسز کی جانب سے آپریشن کیا گیا جہاں دوران آپریشن فورسز نے مختلف اطراف میں مارٹر گولے فائر کیئے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز کی جانب سے آبادیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے تاہم کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوسکی ہے۔