پاکستان و افغانستان مابین جھڑپوں کے بعد بلوچستان کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں چمن کے سرحدی علاقے میں گذشتہ شب پاکستان اور افغانستان کی فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے بعد ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے شہر اور علاقے کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات دونوں جانب سے ایک دوسرے پر شدید فائرنگ کے بعد چمن کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور بلوچستان حکومت کوئٹہ سے بھی فوری طور ڈاکٹرز سٹاف اور ایمرجنسی ادویات پہنچائی گئیں۔

اس دوران ڈی سی چمن، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال اور تمام سٹاف ضلعی انتظامی ڈی پی او چمن عبداللہ چیمہ پولیس اور سکیورٹی اداروں نے حالات کو دیکھتے ہوئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے۔

ڈی سی چمن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہسپتالوں میں تمام عملے کو ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کا کہا گیا ہے اور ایمرجنسی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں اور شہر کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

تاہم اس وقت دونوں اطراف سے گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ بند ہے۔

Share This Article