پاکستانی فوج کا ڈیرہ بگٹی میں 5 مسلح افراد کو مارنے کا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستانی فوج کی شعبے تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پانچ دسمبر کو سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع پر ایک خفیہ آپریشن کیا۔

دعوے میں مزید کہا گیا ہے کہ ’آپریشن کے دوران فورسز نے مسلح افراد کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 افراد مارے گئے۔‘

آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’اس کارروائی کے دوران مسلح افراد کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ تاہم یہ عناصر علاقے میں متعدد عسکریت پسندانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔‘

یاد رہے کہ پاکستانی فوج آئے روزمیڈیا پر اپنے ایک پریس ریلیز میں بلوچستان سمیت خیبر پختونخوا میں خفیہ آپریشنز کے نام سے متعدد مسلح افراد کو مارنے اور ان کے قبضے سے اسلحہ ،گولہ بارود سمیت دھماکا خیز مواد کی برآمدگی کا دعویٰ کرتی رہتی ہے لیکن دوسری جانب مقامی ذرائع مسلح افراد کو مارنے کے فوج کے دعوئوں کو جھٹلاتے ہیں ۔

ان کا کہناہے کہ ان جعلی کارروائیوں اور مقابلوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت پہلے سے جبری لاپتہ ،عام اور بے گناہ لوگوں کے طور پرہوتی ہے جنہیں بعدازاں کوئی میڈیا رپورٹ نہیں کرتا، بس آئی ایس پی آر کی ایک طرفہ پریس ریلیز پر اکتفا کیا جاتا ہے ۔

Share This Article