پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ 8 نوجوان بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے مختلف اوقات میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار 8 نوجوان بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ۔

بازیاب ہونے والے نوجوانوں کی شناخت پسنی کے ماہی گیر قاسم ولد نبی بخش،ضلع کیچ پیدارک کے رہائشی چاکر اکبر،ضلع کیچ عومری کہن کے رہائشی اکرم ولد تقسیر احمد، قدیر ولد للہ ،قدیر احمد ولد پھلین ،ضلع کیچ شاپک کے رہائشی محمد یاسین ولد مسکان ،شکیب ولد محمد اسلم اور حب چوکی جنگی خان گوٹھ کے رہائشی معروف بلوچ ولد پنڈوک بلوچ کے ناموں سے ہوگئی ہے۔

ماہی گیر قاسم ولد نبی بخش کو 2 دسمبرکو پسنی سے اور چاکر اکبر کومہینہ قبل 11 نومبر 2025 کو پیدارک میں رات ایک بجے لاپتہ کیا گیا تھا۔

ضلع کیچ عومری کہن کے رہائشی اکرم ولد تقسیر احمد، قدیر ولد للہ اور قدیر احمد ولد پھلین کو 28اگست کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا جو تینوں 6 دسمبر کو بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ۔

اسی طرح ضلع کیچ کے شاپک کے رہائشی محمد یاسین ولدمسکان ،شکیب ولد محمد اسلم جنہیں 28اگست لاپتہ کیا گیا 6 دسمبر کو بازیاب ہوگئے ۔

جبکہ معروف بلوچ ولد پنڈوک بلوچ جنہیں 6 نومبر کوجبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا تھا ، 6 دسمبر کو بازیاب ہوگیا ۔

Share This Article