منگچر میں کوئٹہ کراچی شاہراہ کے قریب 3 نعشیں برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے منگچر کے علا قے بدرنگ ایریا سے 3 افراد کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ بدرنگ کوئٹہ کراچی شاہراہ کے قریب نعشیں پڑی ہوئی ہے جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نعشوں  کے جیبوں سے برآمد ہونے والے شناختی کارڈز پر ان کے نام خدابخش سکنہ جوہان، ظہور احمد سکنہ منگچر اور برکت خان سکنہ کشان درج ہے۔

پولیس کے مطابق مذکورہ افراد کا تعلق لہڑی قبیلہ سے ہے ، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article