بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں کار الٹنے سے دو خواتین ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ ضلع جھل مگسی کے علاقے گوٹھ شمبانی میں اکبر پٹرول پمپ کے مقام پر پیش آیاجہاں کار الٹنے سے رتو دیرو سے تعلق رکھنے والے خاندان کی 2 خواتین 45 سالہ فرزانہ بی بی اور اسکی بیٹی سکینہ بی بی موقع پر ہلاک ہو گیں جبکہ ایک شخص شہزاد بروہی شدید زخمی ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع پر مقامی پولیس جاے وقوع پر پہنچ کر مرنے والے اور زخمی کو جھل مگسی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
واقعے کے بارے مین مذید تحقیقات مقامی پولیس کر رہی ہے ۔