بلوچستان میں تعلیمی نصاب تبدیل ،ناظرہ و ترجمہ قرآن کو شامل کرنیکا فیصلہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے محکمہ تعلیم نے نئے تعلیمی سال کے لیے نصاب کو تبدل کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جماعت اول سے بارہویں تک ناظرہ قرآن مجید اور ترجمہ قرآن مجید کی تعلیم کو باقاعدہ نصاب کا حصہ بنایا جا ئے گا۔

جبکہ چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کمپیوٹر ایجوکیشن کی نئی کتابیں ہوں گی۔

سوشل میڈیا کے مثبت اور ذمہ دارانہ استعمال کے فروغ کے لیے چھٹی سے بارہویں جماعت تک علیحدہ نصابی کتب بھی تیار کی گئی ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article